ایسے شخص کی اسلام آباد آمد کہ متحدہ عرب امارات کے ٢٢ رکنی وفد نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا
متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق متحدہ عرب امارات کے 22 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے، وزیرخزانہ اسد عمر سے شیڈول ملاقات میں عرب امارات کے وفد سے ادھار تیل لینے پر مذاکرات ہونے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جمعہ کے روز قطری وزیرخارجہ سے ملاقات طے ہے جس کے باعث عرب امارات کے وفد نے دورہ ملتوی کیا۔