عمرے کے بہانے سعودی عرب جا کر غائب ہو جانےوالوں کے کام کی خبر ۔۔۔۔سعودی حکومت نے سخت ترین سزا دینے کا فیصلہ کر لیا

سعودی عرب کے حکام نے کہا ہے کہ عمرے کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کو 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ محکمہ پاسپورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق عمرے کے ویزے پر آنے

والوں کو چاہیے میعاد ختم ہونے سے قبل واپس چلے جائیں، انہیں یہاں قیام یا کام کرنے کی اجازت نہیں تاہم ویزے کی مدت کے دوران انہیں مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ جانے کی اجازت ہے البتہ کسی چوتھے شہر جانے کی اجازت نہیں۔محکمے نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال رواں یکم محرم سے 5 رجب تک 39 لاکھ 25 ہزار 210 معتمرین بری ، بحری اور فضائی

راستوں سے ارض مقدس آئے ہیں۔ دوسری طرف سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ کی تفتیشی ٹیموں نے 1831تفتیشی دورے کرکے سعودائزیشن کی 197خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں، 51 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 48 تارکین گرفتار کیے گئے جو اقامہ و لیبرقوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں تمام دکانوں

، تجارتی اداروں اور شاپنگ مالز میں تفتیشی دورے جاری رکھیں گی،دکانوں کے مالکان کو چاہیے زنانہ ملبوسات واشیا ءفروخت کرنے والی دکانوں میں سعودی خواتین کو بھرتی کریں، اسی طرح شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔(ف،م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.