وینا ملک کی مریم نواز کی ٹویٹ پرتنقیدی ٹویٹ

معروف اداکارہ وینا ملک کی مسلم لیگ نواز کی رہ نما مریم نواز کی حال ہی میں پوسٹ کی گئی ٹوئٹ پر منفرد انداز میں رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حال ہی میں اپنے والد کی ضمانت کی مدد ختم ہونے کے بعد واپس جیل جانے کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔مگر میں جاؤں گی۔

مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔
مریم نواز کی ٹوئٹ کے رد عمل میں اداکارہ وینا ملک خاموش نہ رہیں اور مریم نواز ہی کی ٹوئٹ کو منفرد انداز تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جعل سازی کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے چور والد کو ذلیل کروانا تھا۔ مگر میں جاؤں گی۔
اداکارہ وینا ملک نے یہ بھی کہا کہ مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ ذاتی مقاصد عوام کی قربانی مانگتے ہیں۔ کل کارکنوں کو استعمال کروں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.