ویرات کوہلی کے ساتھ کھڑا یہ پاکستانی نوجوان کون ہے اور بھارتی کپتان کے ساتھ کیا کر رہا ہے؟ جان کر آپ فواد رانا کو شاباش دئیے بغیر نہیں رہ سکیں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز کا سامنا کیا اور ان کی بولنگ کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے سڈنی میں موجود ہے جہاں لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں کھیل رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران لاہور قلندرز کے سلمان ارشاد اور حارث رو¿ف نے ویرات کوہلی کو چند گیندیں کرائیں۔دونوں

بولروں نے ویرات کوہلی کو نیٹ پریکٹس کے دوران گیندیں کراتے ہوئے اپنی مہارت سے متاثر کیا جس پر وہ ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے سلمان ارشاد اور حارث رو¿ف کی بولنگ کو سراہا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.