” میں نے وزن کم کیا تو میری طاقت بھی کم ہوگئی اور اب میری بیوی ۔۔۔ “ معروف ڈانسر نے حیران کن بات کہہ دی

معروف ڈانسر جیمز جورڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پر ڈانس مقابلے کیلئے اپنا وزن کم کیا لیکن اس سے ان کی جنسی طاقت بھی کم ہوگئی ۔ وزن کم ہونے کے بعد ان کی بیوی اتنی خوش نہیں ہے جتنی پہلے تھی۔

برطانیہ کے معروف سکیٹر جیمز جورڈن اپنی بیوی اولگا کے ساتھ ڈانس کرتے رہے ہیں اور پہلی بار کسی ٹی وی مقابلے میں شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے آئی ٹی وی کے سکیٹنگ شو کیلئے لگ بھگ 32 کلوگرام وزن کم کیا ہے۔ انہوں نے برطانوی اخبار دی سن کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے وزن کم کرنے کا اثر تو یہ ہونا چاہیے تھا کہ ان کی جنسی طاقت میں اضافہ ہوتا لیکن اس کے الٹ اثر ہوا ہے۔

جیمز نے بتایا کہ وزن کم ہونے پر وہ خوش تو ہیں لیکن ان کی بیوی خوش نہیں ہے ۔ ’ میری بیوی نے میرا وزن بڑھانے کیلئے مجھے وہ چیزیں کھلانا شروع کردی ہیں جو میں پہلے کھایا کرتا تھا‘۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.