وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑیوں کے بعد ہیلی کاپٹرز اور بھینسوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ، یہ بھینسیں کب اور کون لیا تھا ؟ پاکستانیوں کے لئے حیران کن خبر

وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے کا اعلان کیا تھا اور وزیراعظم ہاﺅس میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ و ہ اس وقت ملٹری سیکریٹری ہاﺅس میں رہائش پذیر ہیں جبکہ انہوں نے اضافی گاڑیاں بھی نیلام کرنے کا اعلان کر رکھاہے تاہم اب حکومت نے گاڑیوں کے علاوہ کیبنٹ ڈویژن کے ہیلی کاپٹر اور وزیراعظم ہاﺅس کیلئے لائی گئی خصوصی بھینسوں کی نیلامی کا بھی اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ کیبنٹ ڈویژن کے پاس چار ہیلی کاپٹر موجود ہیں جو کہ زیر استعمال نہیں ہیں اور اب انہیں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ وزیراعظم ہاﺅس میں آٹھ بھینسیں بھی ہیں جو کہ نوازشریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے رکھیں تھی ، انہیں بھی نیلام کیا جائے گا ۔

عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعظم ہاوس میں موجود 102 لگژری گاڑیوں کی 17 ستمبر کو نیلامی کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا گیا تھا۔نیلامی کے اعلان کے بعد پاکستان عوامی لیگ کے چوہدری ناصر کی جانب سے گاڑیوں کی نیلامی رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی گاڑیاں غیر ملکی مہمانوں کے لیے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیلامی کے بعد غیر ملکی مہمانوں کے لیے گاڑیاں کرائے پر حاصل کی جائیں گی جس کا بوجھ عوام کے کاندھوں پر پڑے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.