”عدلیہ پر تنقید کرنے والے آج ۔۔۔“سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی بھی میدان میں آگئے

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہاہے کہ عدلیہ پرتنقیدکرنے والے ٹھکانے پرپہنچ گئے،میں نے اپنے دور اقتدار میں سر اٹھا کر بات کی ،ڈیگرہ بگٹی میں آپریشن کی اجازت دینے کے بجائے وزارت اعظمیٰ سے مستعفی ہو گیا ۔

ڈیرہ اللہ یارمیں میرغلام رسول ابڑوکی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں جب بھی اقتدار پر گیا تو سر اٹھاکربات کی،ڈاکٹرقدیرکوامریکا کے حوالے کرنے سے انکارکیا،ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کی اجازت دینے کے بجائے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوگیا،ختم نبوت بل بھی مجھ سے بردارشت نہ ہوسکااستعفیٰ دیکرواپس آگیا،آج میرادامن صاف ہے یہاں سیاست کرپشن کیلئے کی جاتی ہے، حق

اورسچ سنناکسی کواچھانہیں لگتا۔میرظفراللہ خان جمالی نے کہاکہ عمران خان میرے جونیئرہیں اس نے محنت کی اورلوگوں کوشعوردیاآج تبدیلی کی ہواچل پڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے دوبیٹے فوج میں ہیں ایک ریٹائر ہوا اور ایک ابھی تک ڈیوٹی کررہاہے پاک فوج کے بغیرملک میں امن ممکن نہیں ہے پاک فوج اورایف سی بلوچستان کو سلام پیش کرتاہوں جوکہ دشمن کامقابلہ دلیرانہ اندازمیں کرتے آرہے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.