ضمنی الیکشن میں کامیابی کے ساتھ ہی نواز شریف نے طویل خاموشی توڑ کر ایسی بات کہہ دی کہ مخالفین کو چپ لگ جائے

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں لیگی امیدواروں کو کامیاب کرانے پر عوام کا شکریہ ادا کیاہے اور کہا ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا جو کہ آنے والے وقت کے حوالے سے پیغام ہے،یہ ریکارڈ پر ہے کہ ہمارے 4 سالوں میں ڈالر 104 اروپے سے بڑھا ہی نہیں اور ایک ہی جگہ پر کھڑا رہا اب مہنگائی اور ڈالر کے حالات قوم نے دیکھ لیے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا سب نے اس کی تصدیق کی ہے کہ ہمارے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے، خواجہ سعد رفیق کو آج یا کل دھرلیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی اور میں غداری کا مقدمہ بھگت رہے ہیں لیکن اس سب کے باوجود عوام نے باہر نکل کر جوق در جوق اپنا ووٹ ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ اپنی ایک سیٹ واپس لے کر گئی ہے جبکہ باقی سیٹیں پی ٹی آئی سے جیتی ہیں، راولپنڈی کی سیٹ بھی ایسی ہے جو ہم نے جیتی ہے۔مسلم لیگ ن انتقامی کارروائیوں سے گزر رہی ہے لیکن تمام تر سازشوں کے باوجود عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا، یہ پیغام ہے کہ آنے والا وقت کیسا ہے، ضمنی انتخابات میں اعتماد پر عوام کا شکر گزار ہوں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا ہم سب اس ملک وملت کی خیر مانگیں ہم نے بڑی محنت اور دیانتداری سے اپنا فرض سرانجام دیا ہے، یہ ریکارڈ پر ہے کہ ہمارے 4 سالوں میں ڈالر 104 اروپے سے بڑھا ہی نہیں اور ایک ہی جگہ پر کھڑا رہا اب مہنگائی اور ڈالر کے حالات قوم نے دیکھ لیے ہیں، ہمارے دور میں قوم خوش اورمطمئن تھی انہی کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے کہ ہم ضمنی الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.