پھر کچھ کالے قول – حسن نثار

hassan-nisar

زندگی کتنی خوبصورت ہے

لیکن اک خواب کی مہورت ہے(ح ن)

****

دریا بیک وقت آ بھی رہا ہوتا ہے اور جا بھی رہا ہوتا ہے۔

****

بڑے لوگوں کو مرنا نہیں چاہیے اور اسی لئے انہیں موت نہیں آتی۔

****

پاکستانیوں کی بھاری اکثریت کے پیروں تلے زمین ہی نہیں لیکن ’’معززین‘‘ 5595 ارب کی سرکاری زمین پر قبضہ کر چکے ہیں . . . .’’پاک سرزمین شاد باد‘‘

****

اس ملک میں وہ کون سا ترازو ہے جس کے پلڑوں میں چھید ہیں۔

****

ماں ہونا ہول ٹائم جاب ہے، پارٹ ٹائم نہیں۔

****

بچہ دودھ کےلئے بلک رہا تھا اور مما اسے سمجھا رہی تھی بیٹا! ’’میرا جسم میری مرضی‘‘

****

ذاتیں اور برادریاں قوموں کا متبادل نہیں ہوسکتیں۔

****

کوئی انسانی دستاویز مقدس نہیں ہو سکتی۔

****

جمہوریت زندہ باد۔ جمہور مردہ باد ۔

****

سائنس اور ٹیکنالوجی روحانیت کا انعام ہے۔

****

جاندار مرنے کے لئےجیتے ہیں۔

****

بت اور مجسمے میں فرق سمجھنے کے لئے انسان ہونا لازمی ہے۔

****

بغیر مغز کے خوب صورت تحریربہترین پیکنگ میں بدبودار پرفیوم سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔

****

کچھ قومیں یوٹوپیا میں زندہ رہتی ہیں۔

****

جیتی ہوئی جنگ بھی قابل نفرت ہوتی ہے۔

****

انسان اپنی پشت پر بیٹھا ہوتا ہے۔

****

بڑھاپا بچپن کی کتاب کا آخری ایڈیشن ہوتا ہے۔

****

محبت اور حماقت کے خلاف قانون سازی ناممکن ہے۔

****

جیسی قوم ویسی قیادت یا جیسی قیادت ویسی قوم۔

****

اگر بگلے کو چڑیا اور چڑیا کو بگلے کی ٹانگیں مل جاتیں تو دونوں پر کیا گزرتی؟

****

اگر سردیوں اور گرمیوں کے درمیان انتخابی معرکہ ہو تو الیکشن کون جیتے گا؟

****

بولنے اور بھونکنے میں تھوڑا سا فرق ہے۔

****

پاکستانی حکمرانوں کو صدیوں سے حکمرانی کا کوئی تجربہ نہیں اور عوام کو کبھی ’’شہری‘‘ ہونے کا اعزاز حاصل نہیں رہا کیونکہ صدیوں پر محیط صرف ’’رعایا‘‘ رہنے کا تجربہ ہے اور یہی ہمارا اصل المیہ ہے۔

****

کاش کبھی روحوں کی ڈرائی کلیننگ بھی ممکن ہو سکے۔

****

انسان بچھڑنے کے لئے ملتے اوربکھرنے کے لئے یکجا ہوتے ہیں۔

****

خدا محبت ہے لیکن یہ محبت کیا ہے؟

****

پیدائش پر جشن اور موت پر ماتم کا مطلب کیا ہے؟ ’’اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے‘‘

****

سچ بہت قیمتی ہوتا ہے، اسے چھپا کر رکھو۔

****

سیاست مانگنے سے شروع ہو کر لوٹنے پر ختم ہوتی ہے لیکن صرف ہماری سیاست ۔

****

کچھ معاشروں میں FORMALITIES کا رواج تو ہوتا ہے MORALITIESکا نہیں۔

****

بولنے کی حد ہے، خاموشی کی نہیں۔

****

انسان، آنسوئوں اور قہقہوں کے درمیان ہی بہتر ہے۔

****

زندگی اک ایسی ’’کمپنی‘‘ ہے جس نے بالآخر دلوالیہ ہونا ہی ہوتا ہے۔

****

سوچنا ہی ’’صلیبنا‘‘ ہے۔

****

یہ بالکل غلط ہے کہ وقت گزر جاتاہے، وہ تو وہیں رہتا ہے، ہم گزر جاتے ہیں۔

****

امن کے لئے جنگ سے زیادہ ہمت، حوصلہ اور بہادری کی ضرورت ہوتی ہے۔

****

برا خیال اچھے کو بھی آسکتا ہے۔ برا اسے کر گزرتا ہے، اچھا اپنی لگامیں کھینچ لیتا ہے۔

****

انسان اس رسے کی مانند ہے جس کے ایک طرف جانور اور دوسری طرف فرشتہ ہوتا ہے۔

****

جتنی بڑی ہستی اتنے زیادہ نام ۔

****

چاندنی، چاند کے بغیر اور روشنی سورج کے بغیر بھی ممکن ہے۔

****

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998)

Source: Jung News

Read Urdu column Phir Kuch Qalay Qool By Hassan Nisar

Leave A Reply

Your email address will not be published.