1998ء میں بھی نواز شریف اس معاملے پر ٹال مٹول کر رہے تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے سب بتا دیا

یوم تکبیر کے موقع پر نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ اب کوئی بھی دشمن کسی قسم کی شرارت کر کے بھاگ نہیں سکتا۔ کیونکہ ہم آدھے گھنٹے میں بھارت کے تمام شہر مٹا سکتے ہیں۔ یہ ایٹم بم ہی ہے جس کی وجہ سے بھارت اس وقت پاکستان سے جنگ نہیں کر رہا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 1984ء میں ہی اپنا ایٹمی پروگرام مکمل کر لیا تھا۔
سیاسی وجوہات کی بنا پر ایٹمی طاقت بننے کا اعلان تاخیر کا شکار ہو رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق کو ایک ہفتے کا نوٹس لکھ کر دیا تھا لیکن 1998ء میں بھی نواز شریف اس معاملے پر ٹال مٹول کر رہے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ ہم سب ساتھیوں میں غصہ اور شدید مایوسی تھی۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے بتایا کہ ہم نے

پاکستان میں یکے بعد دیگرے ایٹمی 5 ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو بآور کروایا کہ پاکستان اب ایک ایٹمی قوت بن چکا ہے۔ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے۔ اسی وجہ سے آج تک کسی کی اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بھارت ہمیں تباہ کر سکتا ہے تو ہم بھی انہیں تباہ کر سکتے ہیں۔ ان حالات میں کسی کو بھی نیوکلئیر جنگ کا نہیں سوچنا چاہئیے۔ اگر کسی کو دیوار سے لگا دیا جائے تو پھر اس کے پاس کوئی بھی ہتھیار ہو استعمال ہو ہی جاتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے 21 برس مکمل ہونے پر گذشتہ روز 28 مئی کو ملک بھر میں ’’ یوم تکبیر‘‘ بھرپور جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ 21 سال قبل اس دن پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔ پاکستان نے ہندوستان کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998ء کو صوبہ بلوچستان کے علاقہ چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 21 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7 ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو پاکستانی قوم ”یوم تکبیر” کے نام سے یاد کرتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.