اداکار عمران اشرف کے نام ’حقیقی بھولے‘ کا پیغام

مشہور ڈرامہ ’رانجھا رانجھا ‘ میں بھولے کا مرکزی کردار ادا کرنے والے عمران اشرف کے نام حقیقی بھولے کا پیغام سامنے آگیا۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ان دنوں مقبول ترین ہونے والا ڈرامہ ’رانجھا رانجھا‘ اقراء عزیز کی اداکاری اور بھولے کا کردار ادا کرنے والے عمران اشرف کی وجہ سے زبان زد عام ہے۔ ڈرامہ میں عمران اشرف نے اسپیشل شخص کا کردار اتنی خوبصورت طرح سے نبھایا ہے کہ یہ کردار اُن کی پہچان بن گیا ہے۔

ڈرامہ میں کئی مشہور ڈائیلاگز ہیں لیکن ایک ڈائیلاگ ’ہائے ہائے مزے ہیں مزے‘ اس کردار کو پہچان دلانے میں سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ عمران اشرف کی دل فریب اداکاری نے کئی لوگوں کو اُن کا اپنا گرویدہ بنا دیا ہے اسی لیے اس بھولے کے نام حقیقی بھولا نے بھی اپنا پیار بھرا پیغام بھیجا ہے۔

اداکار عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اپنے ایک مداح کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں ایک بچہ عمران اشرف کا معصومانہ انداز میں شکریہ ادا کر رہا ہے جب کہ ویڈیو کے ساتھ ساتھ عمران اشرف نے یہ بھی لکھا کہ مجھے بہت سے پیغامات ملے جو دعا میں لپٹے ہوئے تھے، ایسی ماں کے جس کا بچہ بھولا ہے۔

عمران اشرف نے بچے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ حوصلہ بلند رکھیں کیوں کہ آپ بہت قیمتی ہیں جب کہ رانجھا رانجھا نے ثابت کردیا کہ آپ بھی وجود رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.