پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اور شرمناک اسکینڈل : چیئرمین نیب کی اپنے آفس میں خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے ویڈیو لیک، پورے ملک میں ہلچل مچ گئی



چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منانے کی ویڈیو اور نازیبا گفتگو کی آڈیو منظر عام پر آگئی۔ ( ویڈیو اور آڈیو خبر کے آخر میں ملاحظہ کریں ۔نجی ٹی وی چینل نیوز ون نیوزون نے عوامی مفاد اور حقائق بتانے کے لیے قومی احتساب

بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مبینہ ویڈیو اور آڈیو نشر کی ہے جس میں نیب چیئرمین کو خاتون کے ساتھ گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اسی طرح آڈیو ٹیپ میں خاتون سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید اقبال کو نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے سناجا سکتا ہے۔ویڈیو میں مبینہ طور پر جسٹس جاوید اقبال کو اپنے دفتر میں خاتون سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں سلام دعا کے بعد مبینہ طور پر وہ خاتون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ” کیا بات ہے آپ چپ رہنے کی ریہرسل کر رہے ہیں جس پر خاتون نے جواب دیا کہ میں نےآپ سے کہا تھا کہ میں ناراض ہوں، آپ منا لیں ، آپ نے منایا نہیں ،

آگے سے کہا جاتا ہے کہ میں منا ہی تو رہا ہوں، آپ میرے سامنے ہوتیں تو ،پتہ ہے میں آپ کو کیسے مناتا ،پوچھا گیا کہ کیسے جس پر جواب دیا گیا کہ سر سے پاؤ تک چومتا میں آپ کو ، پھر خاتون نے کہا کہ مطلب یہ ہے کہ میں ناراض ہی رہوں ، مبینہ طور پر جاوید اقبال نے کہا کہ اچھا مجھے معاف کردیں ، خاتون نے جواب دیا کہ شرمندہ نہ کریں جس پر مبینہ طور پر نیب سربراہ نے کہا کہ میں کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہوں ، آپ ہوتی ہی نہیں ہیں۔دونوں جانب سے مزید بھی گفتگو کی گئی جو ویڈیو میں دیکھی اور آڈیو میں سنی جاسکتی ہیں۔نیوز ون کے مطابق خاتون نے چیئرمین نیب سے تعلق نہیں رکھنا چاہا تو نیب کو استعمال کرتے ہوئے خاتون کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں۔۔جسٹس (ر) جاوید اقبال جب چاہیں نیوز ون کا پلیٹ فارم ان کے موقف کے لیے ہر وقت حاضر ہے

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.