پاک امریکہ تعلقات میں بڑا بریک تھرو، پاکستان کو بڑی پیشکش کردی گئی

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے، امریکہ نے پاکستان کو تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی۔

وزیر اعظم عمران خان سے امریکہ کے وزیر تجارت نے ملاقات کی جس میں تجارتی معاہدے کی پیشکش کی گئی۔ امریکہ کے وزیر تجارت ولبر روز نے پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین موجودہ 4 ارب ڈالر کی تجارت بہت ہی کم ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانا ہوگا۔

وزری اعظم عمران خان نے امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے۔

ملاقات کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکہ کی پاکستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کی پیشکش پر معاہدہ جلد ہی متوقع ہے

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.