آرمی چیف سے کیا بات چیت ہوئی؟ امریکی وزیر خارجہ جاتے جاتے نورخان ائیربیس پر ایسی بات کہہ گئے کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری لانے، معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نورخان ائیربیس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے نئی حکومت کی پالیسیوں، پاک امریکہ تعلقات میں بہتری لانے اور معاشی و تجارتی شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان کا پرامن حل تلاش کرنا ہو گا جبکہ امید ہے کہ ہماری آج کی ملاقات مزید کامیابیوں کا باعث بنے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.