”ہمیشہ اس ٹیم کو ہرانا مشکل ہوتا ہے جس ٹیم کا کپتان۔۔۔“ عاقب جاوید نے ایسی شاندار بات کہہ دی کہ سرفراز احمد کوئی جواب ہی نہیں دے سکیں گے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جس ٹیم کا کپتان اچھا کھیلتا ہے، اسے ہرانا مشکل ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، پاکستانی ٹیم کو بھارتی ٹیم کی طرح ٹف ہونا پڑے گا کیونکہ صرف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اچھا کھیلنے سے کام نہیں چلے گا۔ قومی ٹیم

کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز کے درمیان تلخی کے حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس کیسی بھی ہو، کپتان اور کوچ کو ایک پیج پر ہونا چاہئے اور لڑنے کے بجائے ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہئے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ جس ٹیم کا کپتان اچھا کھیلتا ہے اسے ہرانا مشکل ہوتا ہے اور اپنی اس بات کی وضاحت کیلئے انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی پرفارمنس اچھی ہے، اس لئے بھارتی ٹیم کو ہرانا بھی مشکل ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.