مولانا طارق جمیل علیل ، ترجمان کے پی اجمل خان کی نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کی دعا

معروف مذہبی شخصیت طارق جمیل علیل ہو گئے۔ترجمان کے پی اجمل خان وزیر نے مولانا طارق جمیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو عالم اسلام کا مقبول ترین مذہبی رہنما ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔دنیا بھر میں موجود اردو سمجھنے والے مولانا طارق جمیل کے

خطبات سنتے ہیں اور ان سے فیض حاصل کرتے ہیں۔ان کے خطبات کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ وارانہ مواد سے بالاتر ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے لوگ ان کو مسلک اور کسی خاص نظریہ کی عینک لگا کر نہیں دیکھتے۔مولانا طارق جمیل کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وہ علیل ہو چکے ہیں۔انکی علالت کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔تاہم ان کے چاہنے والے ان کی علالت کی خبر سن کر تشویش میں مبتلا ہوچکے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔ترجمان کے پی

اجمل خان وزیر نے مولانا طارق جمیل کے دعائے صحت کی۔انکا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی علالت پر افسوس ہے۔ مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہو۔ ہماری خواہش اور دعا ہے کہ مولانا جلد صحت یاب ہو کر اسلام کے حقیقی پیغام کی اشاعت اور تبلیغ جاری رکھیں۔واضح ہو کہ اس سے پہلے بھی مولانا طارق جمیل دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔

Capture 16
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.