بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی اپنے ساتھ کتنے موبائل لا سکتے؟؟ بڑی خبر آ گئی

کسٹم حکام نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والا 5موبائل فون لاسکتاہے، ایک موبائل ڈیوٹی فری ہوگا،4کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی، موبائل فون 30دن میں رجسٹر نہیں کرایاجاتا تو 10فیصدجرمانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کاروبینہ خالدکے زیرصدارت اجلاس ہوا، کسٹم حکام نے کمیٹی کوموبائل رجسٹریشن کے عمل سے متعلق بریفنگ دی ۔کسٹم حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ایک ماہ میں ایئرپورٹ پر27ہزارفون رجسٹرکیے، 40فیصد فون سمگل ہوکر پاکستان آرہے تھے، ڈی آئی آربی ایس نظام سے موبائل فون سمگلنگ کاخاتمہ ہوگا۔کمیٹی نے سفارش کی موبائل فون رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کوبڑھایاجائے

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.