گھنٹوں کا فاصلہ اب منٹوں میں ، اہم اور معروف موٹروے 20جنوری سے کھولنے کا فیصلہ ، پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر

گھنٹوں کا فاصلہ اب منٹوں میں ، اہم اور معروف موٹروے 20جنوری سے کھولنے کا فیصلہ ، پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر۔۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد سے ملتان موٹر وے 20جنوری سے ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایم فور کے فیصل آباد سے گوجرہ تک 58کلومیٹر طویل سیکشن اور 45کلومیٹر طویل خانیوال ملتان سیکشن مکمل ہو چکے ہیں اور ان کو ٹریفک کیلئے پہلے ہی کھول دیاگیا ہے۔ اب

گوجرہ سے خانیوال کے 127کلومیٹر کے سیکشن پر کام جاری ہے تاہم توقع ہے کہ اس کو 20جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.