پی آئی ا ے کی اندرون اور بیرون ملک تمام پروازوں پر موسیقی اور دھنوں کی بجائے کیا چیز سنائی جائے گی ؟انتہائی شاندار خبر آ گئی

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی اندرون اور بیرون ملک پروازوں میں مسافروں کو اب موسیقی اور دھنوں کی بجائے قصیدہ بردہ شریف سنایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن لمبے عرصہ سے مالی بدحالی کا شکار ہے اور خسارے میں چل رہی ہے تاہم اب ایئر لائن کو اس بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔پروازوں میں قصیدہ بردہ شریف چلانے کی ہدایات سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے دی گئی ہیں ۔

اس سے قبل مختلف تہواروں کی مناسبت سے جہازوں میں ملی نغمے اور دیگر دھنیں چلائی جاتی تھیں تاہم اب تجرباتی طور پر تمام پروازوں میں قصیدہ بردہ شریف چلانا شروع کر دیا گیا ہے ۔پرواز کی روانگی سے قبل دعا سفر بھی باقاعدگی سے پڑھی جاتی ہے ۔

دوسری جانب مسافروں کیلئے دیگر انٹرٹینمنٹ کیلئے چینلز بھی موجود رہیں گے لیکن کیبن کی طرف سے خصوصی چینل پر قصیدہ بردہ شریف چلایا جائے گا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.