دبئی،پاک بھارت تعلقات کو خوشگوار بنانے کیلئے بھارتی تارکین وطن نے پاکستان ڈیمز فنڈ میں عطیہ جمع کرا دیا

پاک بھارت تعلقات کومستحکم اور خوشگوار کی کوشش میں بھارتی تارکین وطن نے پاکستان ڈیمز فنڈ میں پیسے جمع کرا دیئے۔

واضح رہے کہ و زیراعظم عمران خان نے پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے بھاشا ڈیمز کی تعمیر کیلئے قوم بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل کی تھی، عمران خان کی اپیل پر پوری قوم سمیت تارکین وطن پاکستانی لبیک کہتے ہوئے کروڑوں روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرا رہے ہیں۔

دبئی میں کام کرنے والے بھارتی باشندوں نے بھی پاک بھارت تعلقات کو خوشگوار بنانے اور دونوں ملکوں کو قریب لانے کیلئے ڈیم کیلئے پیسے پاکستانی تارک کو دے دیئے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم، چیف جسٹس ڈیم فنڈز میں اب تک ساڑھے 3ارب روپے سے زائد عطیات جمع ہو چکے ہیں اور ان میں مزید پیسے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.