آصف غفور نے گزشتہ روز شہید ہونے والے کیپٹن ضرغام کے والد کی ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ دیکھ کر آپ بھی ان کی بہادر ی پر عش عش کر اٹھیں گے

گزشتہ روز ضلع مہمند کے علاقے مہمد گھاٹ میں کیپٹن ضرغام فرید آئی ڈی کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہو گئے تھے اور آج ان کی تدفین بھی آبائی علاقے میں کر دی گئی ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفور نے سوشل میڈیا پر کیپٹن شہید ضرغام کے والد کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کی تدفین کے بعداس کی قبر پر کھڑے ہیں اور زیر لب تلاوت کر رہے ہیں ۔آصف غفور کا کہناتھا کہ شہیدوں کے والدین اور اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن ضرغام آئی ای ڈی کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہو گئے تھے جبکہ ان کے ساتھ موجود سپاہی ریحام شدید زخمی ہوئے جن کا آرمی کے ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔ کیپٹن ضرغام کی عمر محظ 25 سال تھی اور وہ غیر شادی شدہ تھے ۔ شہید کیپٹن کا تعلق پاکستان کے ضلع سرگودھا سے تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.