سوشل میڈیا کے ذریعے کون سلیبرٹی کتنے پیسے کما رہا؟؟؟ ہوش اڑا دینے والی تفصیلات

بھارت کا شمار دنیا کے 3 سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے، معروف شخصیات ہوں یا ہو کوئی برانڈ سب کچھ سوشل میڈیا پر باآسانی میسر ہوتا ہے۔ یہ بات تو آپ کو بھی معلوم ہوگی کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا میں بے حد طاقت ہے اور یہ کسی بھی شخص کو راتوں رات کروڑ پتی بنا سکتا ہے۔

آج ہم آپ کو بھارت سے تعلق رکھنے والی ان 7 معروف شخصیات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو محض ایک پوسٹ سے کروڑوں روپے ہتھیا لیتے ہیں۔ کون سی شخصیت ایک پوسٹ کے ذریعے کتنا کماتی ہے ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ویرات کوہلی

بھارتی کپتان اور دنیا کے نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، ان کے انسٹاگرام لائکس کچھ ہی گھنٹوں میں ملینز تک پہنچ جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد اچھی خاصی ہے اور اس میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ وہ محض ایک پوسٹ کے ذریعے 3 اعشاریہ 2 کروڑ بھارتی روپے کما لیتے ہیں۔

نیہا دھوپیا

نیہا دھوپیا ایک بار پھر خبروں کی سرخیوں میں اس وقت داخل ہوئیں جب انہوں نے انگد بیدی سے شادی کی اور شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی 6 ماہ کا حمل ظاہر کیا۔ ان کی ہر ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر 1 سے 5 لاکھ کمائی کی۔

شاہد کپور

شاہد کپور ہمیشہ سے ہی بھارتی فلم انڈسٹری کے پُرکشش اداکار رہے ہیں، حال ہی میں انہیں فلم ‘پدماوت’ میں دم دار اداکاری پر خوب سراہا گیا۔ ان کے حوالے سے یہ خبریں ہیں کہ وہ ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے 10 سے 12 لاکھ روپے کمالیتے ہیں۔

یووراج سنگھ

پاکستان ہو یا بھارت دونوں ہی ممالک میں کرکٹرز کسی فلمی سپر اسٹار سے کم حیثیت نہیں رکھتے، آپ اس بات سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کئی کرکٹرز کی کمائی بولی وڈ اداکاروں سے بھی زیادہ ہے۔ بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے 1 سے 5 لاکھ تک کمالیتے ہیں۔

پریا پرکاش واریئر

محض ایک رات میں انٹرنیٹ سینسیشن بن جانے والی پریا پرکاش واریئر بھی سوشل میڈیا پر خوب پیسا بٹور رہی ہیں، ان کی ڈیبیو فلم ‘اورو ادار لَو’ کا لَو سین سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا اور اسی وجہ سے محض 2 سے 3 روز میں ان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین سے تجاوز کرگئی۔ پریا بھی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے 8 لاکھ روپے بٹور لیتی ہیں۔

سوناکشی سنہا

بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا بھی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، وہ بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے خطیر رقم کما لیتی ہیں۔ ان کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ 4 سے 5 لاکھ روپے کمالیتی ہے۔

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا نہ صرف بولی وڈ بلکہ ہولی وڈ میں بھی یکساں شہرت رکھتی ہیں، انہیں اپنے لاجواب کام کے باعث خوب پذیرائی ملتی ہے۔ پریانکا بھی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے 10 سے 12 لاکھ روپے باآسانی کما لیتی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.