چیف جسٹس کے بنائے گئے ڈیم فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوچکی؟جواب ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے دیامیر اور بھاشا ڈیم کے لیے قائم کیے گئے اکاو¿نٹ میں رقوم کے جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ستائیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ انچاس ہزار چار سو بارہ روپے جمع ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں دس لاکھ روپے جمع کرائے جب کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ڈیم کی تعمیر کے لیے 15، 15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا

تھا۔ڈیمز کی تعمیر کے لیے بینک ملازمین نے اور پاک فوج کے اہلکاروں نے ایک روز جب کہ پاک فوج کے افسروں نے تین روز کی تنخواہ جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

کوئٹہ کے نو سالہ علی شیر نے اپنی سائیکل اور کھلونوں کے لیے جمع کیے گئے دس ہزار روپے فنڈز میں جمع کر کے ملک گیر شہرت حاصل کر لی ہے، جب کہ میئر کراچی وسیم اختر سمیت کئی اہم شخصیات نے بھی ڈیمز کی تعمیر کے لیے لاکھوں روپے اکاونٹ میں جمع کرائے ہیں۔سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ اکاو¿نٹ میں جمع ہونے والا فنڈ کسی اور جگہ استعمال نہیں ہوگا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.