جیپ کے انتخابی نشان پر لڑنے والے اُمیدواروں کے ساتھ الیکشن میں کیا ہونے والا ہے؟ چوہدری نثار نے اہم با ت کہہ دی

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی۔ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں زیادہ نشستیں لے گی تاہم وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہو گی اور آزاد امیداروں کی منڈی لگے گی۔ ملک کو درپیش خطرات اور اقتصادی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔موجودہ درپیش

مسائل سے کوئی بھی سیاسی جماعت اکیلے نمٹنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جیب کے نشان کا کسی ادارے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ ایک جانا پہچانا نام ہے جس کی وجہ سے بہت سارے امیدواروں نے لیا۔ تاہم یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ جیپ کا نشان لینے والے بہت سارے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جیپ کا

انتخابی نشان لینے والوں کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا مشکل ترین الیکشن ہے اور انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت بنانے والی پارٹی کو مشکل ترین اقتصادی صورتحال کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد حالات 1970ء سے بھی

بدتر ہوںگے۔ تاہم کوئی بھی سیاسی جماعت ان حالات پر فوکس نہیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی سطح پر انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں لے گی تاہم وہ سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر پائے گی۔ تاہم صوبے کی سطح پر زیادہ سیٹس حاصل نہیں کر پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں کم سیٹیں ملیں گی جبکہ پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو بہت زیادہ مشکات کا سامنا ہے اور مجھے تمام تر حالات کا پتہ ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.