کھوکھر برادران تو کچھ بھی نہیں – چیف جسٹس نے طیفی بٹ کے حوالے سے ایسا حکم جاری کر دیا کہ تخت لاہور ہل کر رہ گیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور کی مشہور زمانہ شخصیت طیفی بٹ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا، آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ طیفی بٹ کو سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل لاہور نیوز نے ایک رپورٹ

میں کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور کی مشہور زمانہ شخصیت طیفی بٹ کو عدالت میں طلب کر لیا ہے اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے آئی جی پنجاب کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ طیفی بٹ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ گزشتہ سماعت کے دوران ایسی پی سٹی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا طیفی بٹ نے اندروں شہر کی تین کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ایس پی سٹی نے عدالت کو بتایا کہ طیفی بٹ کی جانب سے حمیرا بٹ پر کو بھی تشدد کا

نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ کوئی بدماشی نہیں چلے گئی ، طیفی بٹ کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکل لاہوررجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے،ایل ڈی اےسٹی سےمتعلق کیس کی سماعت کل ہوگی۔اس

حوالے سے سپریم کورٹ نےوزیرہاؤسنگ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےرکھی ہے جبکہ عدالت نے اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اورسیکرٹری صحت کو بھی نوٹس جاری رکھاہے۔ اس کے علاوہ کل لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سےمتعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوگی۔ جس کے لیے ڈائریکٹرڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔پی ایم ڈی سی اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سےمتعلق کیس بھی سماعت کےلئےمقرر کر لی گئی ہے اورلاہورمیں پٹرول پمپس پرقبضےسےمتعلق کیس بھی کل لاہوررجسٹری میں سناجائےگا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.