نوجوان نے زرین خان کے جسم پر ایسی جگہ ہاتھ لگادیا کہ اداکارہ نے تھپڑوں کی بارش کردی، ویڈیوسامنے آگئی

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ زرین خان نے اس وقت ایک نوجوان کی پٹائی کردی جب اس نے اداکارہ کو رش میں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

اداکارہ زرین خان بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک سٹور کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرکے واپس جارہی تھیں کہ اسی دوران انہیں مداحوں نے گھیر لیا۔ ہزاروں کی تعداد میں موجود نوجوانوں کا سنبھالنا سکیورٹی کے بس میں نہ رہا اور زرین خان کا گاڑی تک پہنچنا مشکل ہوگیا۔ نوجوانوں کے رش میں پھنسی زرین خان کو مختلف اطراف سے ہراساں کرنے کی کوششیں کی گئیں اور جب ان کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا تو انہوں نے پیچھے موجود نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.