وزیراعظم کی اپیل کے بعد ڈیم فنڈ میں اچانک کتنی رقم اکٹھی ہوگئی ؟ ایسی خبرآگئی کہ کسی کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

وزیراعظم عمران خان نے پانی کی کمی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے تمام پاکستانیوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں اب تک 180 کروڑ روپے اکٹھے ہوئے ہیںمیں بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے مستقبل کیلئے اس ڈیم فنڈ میں پیسہ دینا شروع کر دیں۔

وزیراعظم کے خطاب کے بعد سے ا بتک اندرون وبیرون ملک پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں 18 کروڑ 76 لاکھ 48 ہزار 866 روپے جمع کرا دیئے ہیں جس کے بعد ڈیم میں جمع ہونے والی رقم بڑھ کر ایک ارب 98کروڑ76 لاکھ 48 ہزار766 روپے ہو گئی ۔

ضرور پڑھیں:”حکومتِ پاکستان کے استحکام کیلئے میں۔۔۔“ عاطف میاں نے سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کر دیا
اگر اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانیوں نے ڈیم بنانے کیلئے فنڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا پاکستان جلد ہی ڈیم بنانے کیلئے رقم جمع کرنے کا ہدف حاصل کر لے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.