اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں5 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 12 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 15 پیسے پرفروخت ہو رہاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے اختتام کے وقت تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 481 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔ کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 39 ہزار 788 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 481 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس چالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لیا گا اور 40 ہزار270 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.