دودھ پلائی کی رسم کے دوران ہاتھا پائی، نازک اعضاءپر چوٹیں، افسوسناک خبرآگئی

دودھ پلائی کی رسم کے دوران باراتیوں اور مہمانوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ دولہا کے ماموں پرپانچ افراد کا وحشیانہ تشدد، نازک اعضاءپر چوٹیں لگنے سے چار بچوں کا باپ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بھائی کی درخواست پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق مقتول محمد اکرم کے بھائی محمد اشرف نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھانجے محمد سجاد کی بارات سید والہ سے موڑکھنڈا کے شادی ہال میں آئی ہوئی تھی کہ کھانے سے فارغ ہو کر ہم محمد شریف کونسلر کی بیٹی کی رخصتی کے لیے اس کے گھر چلے گئے۔ اسی دوران رخصتی کی رسموں کے دوران دولہا کے ساتھ آئے ہوئے اس کے بہنوئی احسان کی موجودگی پر اعتراض ہوا اور لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا۔ جس پر عامر ولد وارث نے للکارا مارا کہ تم کون ہوتے ہو ہماری رسموں میں مداخلت کرنے والے۔

جس پر اصغر، عامر، شمس وغیرہ پانچ افراد نے میرے بھائی کو لکڑی کے تھاپے، گھونسوں اور ٹھڈوں سے شدید تشددکا نشانہ بنایا اور نازک اعضاءپر شدید چوٹیں لگنے سے محمد اکرم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا۔ جس پر بارات بغیر رخصتی کے ہی واپس چلی گئی۔ مانگٹانوالہ پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی محمد اکرم غریب محنت کش تھا اور چار بچوں کا باپ دولہا اور دلہن دونوں کا سگا ماموں تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.