’ابھی اس کے پاﺅں چومو اور معافی مانگو‘ دبئی میں بھارتی شہری کو پاکستانی لڑکی کے پاﺅں چومنے پر مجبور کردیا گیا

دبئی میں ایک پاکستانی شہری نے پولیس اہلکار کا روپ دھار کر ایک بھارتی شخص کو پاکستانی لڑکی سے معافی مانگنے اور اس کے پاﺅں چومنے پر مجبور کر دیا۔ گلف نیوز کے مطابق 27سالہ پاکستانی نوجوان نے متاثرہ بھارتی شخص، بطور کیشیئر ملازمت کرتا ہے، کو فون کرکے کہا کہ ”میں پولیس آفیسر ہوں، مجھے

فوراً نائف کے میٹرو سٹیشن پر آ کر ملو۔“ اس بھارتی شخص نے اپنے ساتھ ایک اور بھارتی شہری کو لیا اور سٹیشن پر چلا گیا۔ جہاں پاکستانی نے کیشیئر کو دبوچ کر اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔ دوسرا بھارتی بھی خوفزدہ ہو کر اس کے ساتھ بیٹھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری انہیں بزنس بے ایریا میں لے گیا جہاں ایک پاکستانی لڑکی موجود تھی۔ وہاں پاکستانی شہری نے اس کیشیئر کو حکم دیا کہ وہ اس لڑکی سے معافی مانگنے اور اس کے پاﺅں چومے۔ کیشیئر نے اس کے ’حکم‘ کی تعمیل کی۔ جس کے بعد پاکستانی شہری نے اسے جانے کو کہہ دیا۔ اس بھارتی

شخص نے واپس جا کر پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے پاکستانی شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے، جہاں پاکستانی شہری کا کہنا ہے کہ میں نے انہیں اغواءنہیں کیا تھا، صرف ان سے لڑکی کو معافی منگوانے کے لیے لے کر گیا۔ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ یہ پاکستانی نوجوان دبئی میں سیلز مین کی نوکری کرتا ہے اور پاکستانی لڑکے کے ساتھ اس لڑکی کے تعلق اور اس سے معافی منگوائے جانے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔تاہم پولیس نے عدالت میں بتایا ہے کہ لڑکی فرار ہو کر واپس پاکستان جا چکی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.