ساتھ“ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم نے اپنے بورڈ سے ایسی فرمائش کردی کہ انوشکا شرما بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں

اگلے سال انگلینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کا بڑا میلہ لگے گا جہاں دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی اور ایونٹ اپنے نام کر نے کے لیے بھر پور زور لگائیں گی بھارتی ٹیم بھی اس ایونٹ کے لیے بھر پور تیاری کر رہی ہے تاہم ویرات کوہلی اور ٹیم مینجمنٹ نے ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کے لیے بڑی تعداد میں کیلے ،ٹرین کوچ ریزرو اور سفر کے دوران بیگمات کو ساتھ رکھنے کی اجازت مانگنے کے لیے درخواست کی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ درخواست ٹیم مینجمنٹ نے کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن (CoA) کے ساتھ ہونے والے جائزہ اجلاس کے دوران کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں کو ان کے من پسند فروٹس فراہم کرنے میں ناکامی کے بعد یہ درخواست کی گئی ہے جبکہ کمیٹی نے درخواست پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو صورتحال سے ٹیم منیجر کو آگاہ کرنا چاہئے تھا تاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے خرچے پر کیلے خریدے جاتے۔

News 1540908857 3166

News 1540908857 2881

News 1540908857 9863

News 1540908857 3678

اجلاس کے دوران کھلاڑیوں کے لئے بک کیے جانے والے ہوٹلز میں جم کی مناسب سہولیات اور دورے کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ بیگمات کے قیام اور انہیں پروٹوکول سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔جائزہ اجلاس میں کپتان ویرات کوہلی، ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکے رہانے، ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان روہیت شرما، کوچ روی شاستری اور چیئرمین سلیکٹرز ایم ایس کے پرساد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.