” میں اس خاتون کو نہیں جانتا اور نہ ہی میرے پاس 125 ہے بلکہ۔۔۔“ ای چالان سے گھریلو جھگڑے بڑھنے لگے، ایسی خبرآگئی کہ کئی دوستوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

سیف سٹی اتھارٹی کا ای چالان کا منصوبہ ناکام، شہریوں کو غلط چالان موصول ہونے لگے، غلط چالان گھروں میں ناچاقی کا سبب بھی بننے لگے، چالان کسی کا اور بھیج کسی اور کو دیا جاتا ہے۔ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والے کی تصدیق کا کوئی میکنزم نہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق چوبرجی کا رہاشءمدثر حسن کو غلط چالان موصول ہوا کہ ٹریفک لائٹ کی خلاف ورزی پر 200 روپے کا ای چالان ہے، ای چالان میں موٹرسائیل 125 اور شہری کے پیچھے خاتون بیٹھی نظر آرہی ہے، چالان نے گھر میں لڑائی ڈال دی جس پر خاوند اپنی اہلیہ کو یقین دہانی کراتا رہا کہ میرے پاس 70

سی سی موٹرسائیکل ہے، کبھی مغلپورہ گیا اور نہ ہی کسی خاتون کو بٹھایا، مدثر نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سیف سٹی اور ٹریفک پولیس نظا م درست کریں اور غلط چالان کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے ورنہ گھروں میں ناچاقی کی وجہ سیف سٹی والے ہوں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.