اسامہ بن لادن کا محافظ بھی پاکستان سے گرفتار، کس شہر سے پکڑا گیا؟ خبرآگئی

کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے محافظ عمر جلال کاٹھیو کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے اہم کارروائی کے دوران اسامہ بن لادن کے محافظ اور ڈرائیور محمد عمر عرف جلال کاٹھیو کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ جلال کاٹھیو کے علاوہ بھی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کالعدم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن بھی پاکستان میں ہی کئی سال تک خفیہ طور پر چھپے رہے تھے۔ انہیں امریکہ نے 2 مئی 2011 کو ایبٹ آباد میں ایک خفیہ آپریشن میں مار دیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.