نواز شریف نے مرحوم عالم دین حاجی عبدالوہاب کو چندے کا چیک دیا تو انہوں کے کیا کہہ کر ٹھکرا دیا؟

معروف عالم دین اورتبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی عبدالوہاب کا انتقال ہو گیا ہے ۔ ان کا نماز جنازہ سندر کے نواحی علاقے میں ادا کیا گیا ۔ مولانا عبدالوہاب نے اپنی زندگی کے 75سال انہوں نے ایک ہی ادارے اور ایک ہی مقصد پر صرف کئے اور اپنے عملی کردار سے بہترین نتائج حاصل کئے

جو بہت کم کسی کے حصے میں آئے۔ اکتوبر 2013ء کو تحریک طالبان پاکستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کے لیے محمد عبد الوہاب کا نام بطور سربراہ لویہ جرگہ تجویز کیا گیا تھا۔ فروری 2014ء میں طالبان نے محمد عبد الوہاب،سمیع الحق،ڈاکٹر عبد القدیر خان کا نام تجویز کیا تھا کہ وہ پاکستان اور طالبان کے درمیان

امن مذاکرات میں بطور سہولت کار کردار ادا کریں۔وہ ایک پر امن پاکستان کے حامی تھے، انہوں نے ساری زندگی امن اور بھائی چارے کا پرچار کیا اور شدت پسندی کی ہر طرح سے مذمت کی۔ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کا شمار ان ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ اور ترویج کے لیے وقف کر دی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے مولان عبدالوہاب کے انتقال کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں

انہوں نے کہا کہ نوے کی دہائی میں ایک ملاقات کے بعد نواز شریف نے حاجی عبدالوہاب صاحب کو چیک پکڑایا کروڑوں کے چندے کا، اور ساتھ ہی کہا، “آپ کو آج تک اتنی بڑی رقم ایک ساتھ کسی نے نہیں دی ہوگی!” حاجی صاحب نے اسی وقت چیک واپس کر دیا۔ کہا کہ “آپ کو بھی کبھی کسی نہ اتنی جلدی رقم واپس نہیں کی ہوگی!”

Capture 8 300x265
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.