خاتون کا گینگ ریپ اور پھر اس کے جسم میں ایسی چیز داخل کر دی کہ سن کر ہی ہر انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں، ایسی درندگی کے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ۔۔۔

بھارت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست تو ہے ہی، لیکن گزشتہ دنوں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اس کے ساتھ ایسی درندگی کر دی گئی کہ انسانیت ہی شرم سے منہ چھپاتی پھرے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ لرزا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے دینجا پور کے ایک گاﺅں میں پیش آیا ہے جہاں ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس کے جسم میں لوہے کی سلاخ داخل کر دی جس سے اس کے جسم کا اندرونی حصہ بری طرح پھٹ کر باہر آ گیا۔
ملزمان نے خاتون کو اسی حالت میں مرنے کے لیے وہاں چھوڑ دیا اور فرار ہو گئے۔متاثرہ خاتون کی عمر کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں متضاد رپورٹس آ رہی ہیں جن کے مطابق اس کی عمر 19سے 30سال کے درمیان ہے۔ یہ خاتون ایک میلے سے واپس اپنے گاﺅں آ رہی تھی جب ایک پل کے نیچے اس کے ساتھ یہ درندگی کی گئی۔ جب وہ رات بھر واپس نہ آئی تو اگلے دن گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کر دی۔ راہگیروں نے خاتون کو دیکھا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو خاتون خون میں لت پت بے ہوش پڑی تھی۔پولیس نے اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں فوری طور پر اس کا آپریشن کیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد ملزمان کی شناخت بتا دی ہے جو ہمسایہ گاﺅں سے تھے۔ ان میں سے دوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.