”اس لطیفے سے زیادہ مزیدار بات یہ ہے کہ جب نوازشریف نے لطیفہ سنایا تو۔۔۔“ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان نے نواز شریف کے لطیفے کا لطیفہ بنا ڈالا

پاکستان سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے بھی نااہل قرار دے دیاہے جس کے بعد موجود ہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب ہاوس میں ن لیگ کے اہم رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس دوران نوازشریف نے لطیفہ سنا کر ماحول کو خوشگوار بنا دیا جس کی ویڈیو مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری کی اور اب اس ویڈیو پر شیریں مزاری کی صاحبزادی زینب مزاری بھی میدان میں آ گئیں اور ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہناتھا کہ ”نوازشریف کے اس لطیفے سے زیادہ مزاحیہ چیز اس مذاق پر پیدا ہونے والا ہنسی کا جبری قہقہ ہے ،کیونکہ ہر کسی کو ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنا پڑا اور اپنے لیڈے کے لطیفے پر ہنسنا پڑا ۔“

Leave A Reply

Your email address will not be published.