گوادر میں ایک اور بڑا منصوبہ، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی

حکومت نے ملک کی سٹیل انڈسٹری کو سپورٹ دینے کے لیے گوادر میں ایک اور شپ یارڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘کے مطابق حکومت کی طرف سے یہ اقدام پاک چین اقتصادی راہ داری کے پیش نظر گوادر میں میری ٹائم کی سرگرمیوں اور جہازوں کی آمدورفت کو بڑھانے کے لیے اٹھایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے منیجنگ ڈائریکٹر رئیر ایڈمرل اطہر سلیم کا کہنا ہے کہ ”اس نئے شپ یارڈ کی تعمیر کے لیے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس نے گوادر میں ایک قطعہ¿ اراضی بھی حاصل کر لیا ہے۔ نیا شپ یارڈ وزارت دفاعی پیداوار کے تعاون اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کے دفتر کی تعمیر کا کام اس وقت جاری ہے۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”اس وقت پاکستان میں نئے شپ یارڈ کی اشد ضرورت ہے۔ ہمارے پاس محض2شپ یارڈز ہیں جبکہ ہمارے مقابلے میں بھارت کے پاس 23اور بنگلہ دیش کے پاس 5شپ یارڈز ہیں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.