ترکی پہنچے پر عمران خان کے استقبال کے لیے تو ’ گورنر قونیہ ‘ پہنچے مگر۔۔۔۔ شہریار آفریدی کے ترکی پہنچے پر کونسی شخصیت استقبال کے لیے پہنچ گئی؟ ایسا نام جس نے کپتان کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا

کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ دورہ ترکی پر پہنچے جہاں انکا استقبال شہر کے گورنر اور ترکی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے کیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سب سے پہلے مولانا رومی کے مزار پر
حاضری دی اس کے بعد وہاں پر پاکستانی طلباء کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، تاہم اب وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی دورہ ترکی پر پہنچے ہیں جہاں پر انکے استقبال کے لیے ایسی شخصیت پہنچ گئیں کہ عمران خان بھی حیران رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی 6 ویں بوداپیسٹ کانفرنس میں شرکت کرنے ترکی پہنچے جہاں شہریار آفریدی کا استقبال کر نے کے لیے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے ہوائی آڈے پر موجود تھے جنہوں نے انکو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا، بوداپیسٹ کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں “محفوظ” اور “باقاعدہ” نقل و حرکت(امیگریشن) کو فروغ دینا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے وزیر داخلہ برائے مملکت شہریار آفریدی خصوسی طور پر ترکی پہنچے ، اس کانفرنس میں دیگر ممالک کے وزراء داخلہ بھی شرکت کریں گے اور دنیا بھر میں محفوظ امیگریشن کے لیے اپنی اپنی رائے اور ملکوں کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔خیال رہے کہ عمران خان نے ترکی کے شہر قونیہ پہنچنے پر عظیم صوفی بزرگ حضرت جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم عمران خان قونیہ سے انقرہ پہنچے جہاں انہوں نے ترکی کی وزیر تجارت رہسار پیک جان نے ملاقات کی۔انہوں نے جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر پھول چڑھائے، وزیراعظم نے میثاقِ ملی بُرج میں محفوظ خصوصی رجسٹر پر اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔عمران خان نے انقرہ میں پاک ترک بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے ہم انہیں سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے انقرہ میں ترک صدر کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کی اور ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان صدر آمد پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

52561500 2343213102363567 1820722256947445760 N
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.