وہی ہوا جس کا ڈر تھا، لاہور دھماکے نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ارادے بدل دئیے، کون سے غیر ملکی کھلاڑیوں نے دھماکے کے بعد پاکستان آنے کا ارادہ بدل دیا؟

لاہور میں بدھ کے روز ہونے والے بم دھماکے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آ کر کھیلنے کا ارادہ بدل لیا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ سی بی) آج ایک اہم میٹنگ کرے گا جس میں ان غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق بات چیت ہو گی جو پاکستان آنے پر رضامند ہیں۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیوین پیٹرسن اور ریلی روسو تو پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر چکے تھے جبکہ شین واٹسن، جون ہیسٹنگز اور بین لافلین ہچکچاہٹ کا شکار تھے لیکن دھماکے کے بعد ان تینوں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل جنوبی افریقی بلے باز جین پال ڈومنی نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی لیکن اس دھماکے کے بعد وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ اسلام آباد کے لیوک رونچی بھی پاکستان آنے پر رضامند تھے لیکن اب وہ بھی انکار کر سکتے ہیں۔

کراچی کنگز کے این مورگن تو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں ان کی جگہ دیگر غیر ملکی کھلاڑی دستیاب ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.