جوتا مارنے کا زمانہ ہوا پرانا، ملتان میں عمران خان کے اوپر کیا پھینکا گیا

ڈبل پھاٹک چوک پر ایک شخص نے عمران خان کو موبائل فون دے مارا، تاہم عمران محفوظ رہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق عمران خان خطاب کے لئے گاڑی کی چھت پر موجود تھے، ایک شخص نے موبائل فون ان پر پھینکا جو گاڑی سے کچھ فاصلے پر گرا، پولیس اہلکار نے موبائل فون تحویل میں لے لیا۔

دریں اثناءپی ٹی آئی کے چوک شاہ عباس پر کیمپ میں پولیس نے چوبارے پر بیٹھے مشکوک لڑکے پکڑلئے اورچوبارے کو تالے لگوادئیے۔ رہنما تحریک انصاف رانا فضل نے پولیس کو بتایا کہ چھتوں پر لیگی کارکن موجود ہیں جو عمران خان پر جوتا پھینکنا چاہتے ہیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل مبینہ طورپر عمران خان پر جوتا بھی پھینکا جا چکا ہے لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے اور جوتا ساتھ کھڑے رہنما علیم خان کے سینے پر جالگا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.