حمزہ علی عباسی نے ڈیمز فنڈ میں کتنی رقم دیدی؟ جان کر چیف جسٹس بھی خوش ہوجائیں گے

چیف جسٹس کی طرف سے مہمند اور دیامیر بھاشا ڈیم بنانے اور اس کیلئے فنڈز قائم کرنے کے بعد مختلف شخصیات نے بھی اپنے عطیات جمع کرانے کا اعلان کیا، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پندرہ لاکھ ، آرمی چیف نے ایک ماہ کی تنخواہ اور شاہد خان آفریدی نے بھی پندرہ لاکھ روپے فنڈمیں جمع کرانے کا اعلان کیا تو حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے اور فنڈاکاﺅنٹ میں عطیہ جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ حمزہ علی عباسی نے حکومت کے ڈیم فنڈ میں تین لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا اورعوام سے اپیل کی ہے کہ اس فلاحی منصوبے کے لیے وہ بھی حصہ لیں۔4500میگاواٹ کے دیامیربھاشا اور 700میگاواٹ کے مہمند ڈیم کی تعمیرکے لیے 10جولائی کو بینک اکاﺅنٹ میں جمع کرائی گئی رقم

کی رسید ٹوئٹرپر شیئرکرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے لکھاکہ ’پاکستانی کیلئے ڈیمز، میں نے اپنا کام کردیااور اب میں تمام لوگوں سے درخواست کرتاہوں جو مجھے سن سکتے ہیں کہ وہ بھی اپنا کردار اداکریں، مجھے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ پاکستان کے سب سے اہم مسئلے پر اپنا کردار بخوبی نبھائیں گے ، مہربانی کرکے دیامیربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالیں‘۔

حمزہ علی عباسی اور کئی دیگر سلیبرٹیز کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے بھی ڈیم فنڈ کیلئے پانچ لاکھ روپے کا چالان بھرا اور کہاکہ پاکستان کیلئے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر بہت ضروری ہے ۔ان کامزید کہناتھاکہ قوم کو ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.