وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب پہنچیں گے ، سعودی عرب پاکستان کو کیا تحفه دینے والا ہے؟؟ جان کر پاکستانی خوش ہو جایں

وزیراعظم عمران خان آج منگل کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ اپنے دورے میں سعودی حکام سے مذاکرات کے علاوہ عمرہ بھی ادا کریں گے اور روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ تہلکہ خیز ثابت ہوگا اور اس دورہ کے دوران سعودی عرب سے انتہائی مفید معاہدے کئے جائیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو پانچ سال کے لئے 20 فیصد ڈسکاؤنٹ پر کروڈ آئل فراہم کرے گا۔ اسی طرح دورے کے دوران گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کا بھی سمجھوتا ہوگا۔ اس سمجھوتے کے تحت سعودی عرب گوادر میں 80 ہزار ایکڑ پر قائم ہونے والی آئل ریفائنری میں چین کے ساتھ سرمایہ کاری کرے گا۔

یاد رہے کہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے سعودی عرب کے سی پیک میں شامل ہونے اور گوادر میں آئل ریفائنری قائم کرنے کی خبر سب سے پہلے اپنے قارئین کو دی۔ پاکستان کو غیر ملکی قرضوں اور ان کے سود کی ادائیگی اور اپنے مالی معاملات چلانے کے لئے فوری طور پر 9 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب حکام پاکستان کو ان کے زیر اثر اسلامی بینکوں سے 4 ارب ڈالرز قرضہ دلانے کی یقین دہانی پہلے ہی کروا چکے ہیں۔ اسی طرح دورے کے دوران سعودی عرب کے سی پیک میں شامل ہونے اور سی پیک میں اس کے کردار و حصہ داری کے حوالے سے بھی معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے فوراً بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرینگے جبکہ جنوری میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان ہی پاکستان تشریف لائینگے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان سعودی عرب سے بڑی سفارتی کامیابی سمیٹ کر لا رہے ہیں، جن سے آنے والے دنوں میں پاکستان کی مشکلات میں خاصی حد تک کمی آجائے گی۔

خیال رہے کہ و زیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم سعودی شاہ سلمان

بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔ سعودی شاہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزراء اپنے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان وزیر خارجہ کے ہمراہ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثمین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم روضہ رسول ؐ پر حاضری دیں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ 19 ستمبر کی شام ابوظہبی پہنچیں گے جہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.