ارشاد بھٹی نے نواز شریف اور زرداری کے بارے میں بڑی پیشگوئی کر دی

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے بس دروازہ کھلنے کی دیر ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کو پتلی گلی سے نکلنے کا موقع ملے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگوکرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ اپوزیشن نے پچھلے چار ماہ سے ایک مشترکہ اجلاس اور ایک مشترکہ جلسہ بھی نہیں کیا اور خالی پھونکوں سے یہ چراغ بجھایانہ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اورنواز شریف دونوں اکٹھے ہیں ، بس ایک اعلان کرنا باقی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہوں یاآصف زرداری صاحب جب بھی ان کو موقع ملا یہ پتلی گلی سے نکل گئے ، اب بھی ان کو موقع ملے گا اور یہ ملک وقوم اورجمہوریت کیلئے پتلی گلی سے نکل جائیں گے، بس دروازہ کھلنے کی دیر ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.