علی ترین کے ٹیم خریدتے ہی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انتہائی شاندار پیغام جاری کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے علی ترین کو پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” چھٹی ٹیم کی بڈنل جیتنے پر بہت بہت مبارک ہو علی ترین بھائی۔۔۔ آپ کی قیادت میں ملتان ٹیم کو ترقی کرتے دیکھنے کا منتظر ہوں ۔ امید ہے کہ کرکٹ کیلئے آپ کا جذبہ گراس روٹ لیول کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔“

News 1545305711 2373
اضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بولی میں کامیاب ہونے پر سات سال کیلئے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کے مالکانہ حقوق دئیے گئے ہیں۔ علی ترین نے اس ٹیم کو جنوبی پنجاب کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے ٹیلنٹ تلاش کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.