رمیز راجہ کی ’شکایت‘ نے کام دکھا دیا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے سابق کرکٹر رمیز راجہ کی ’شکایت‘ پر ائیرپورٹ کلچر میں تبدیلی لانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ائیرپورٹس کلچر تبدیل نہیں ہوا اور اوورسیز پاکستانیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان نے ائیرپورٹس کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کلچر میں تبدیلی لانے کی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ چند روزقبل رمیز راجہ نے لاہور ائیرپورٹ کی صورتحال سے متعلق ٹویٹ کی تھی اور وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”ائیرپورٹس کسی بھی قوم کا چہرہ ہوتے ہیں اور لاہور ائیرپورٹ یہاں کے باشندوں کی بدترین نمائندگی کر رہا ہے۔ ائیرپورٹ میں داخل ہونے سے نکلنے تک پرتشدد اور بے عزتی سے بھرپور تجربے سے گزرنا پڑتا ہے۔ سینکڑوں مسافروں کو ایک ہی دروازے سے اندر داخل کیا جاتا ہے اور ایک ہی دروازے سے نکلنے والے سینکڑوں افراد کے استقبال کیلئے بھی سینکڑوں افراد موجود ہوتے ہیں۔“

News 1545307626 7943
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.