اگر این اے 131 کے تھیلے کھل جاتے تو ۔۔۔۔ خواجہ سعد رفیق نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر کوئی آگ بگولہ ہو گیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ این اے 131 کے اگر تھیلے کھل جاتے تو عمران خان کی اصلیت ظاہر ہوجاتی اور ان کی اصلیت یہ ہے کہ انہوں نے الیکشن چوری کیا۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ

فرشتوں کی جماعت جھوٹ فریب کی بنیاد پر نیا پاکستان کیا بنائے گی، ہارس ٹریڈنگ کی بنیادپرحکومت بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، مرکز کی طرح انہیں یہاں سادہ اکثریت نہیں ملی، مسلم لیگ (ن) کو اگر اپوزیشن میں بیناا پڑا تو بیٹھے گی، اگر ہم اپوزیشن میں بیٹھے تو عمران خان کو دن میں تارےنظرآئیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی لیڈر این اے 131 کی ری کاؤنٹنگ کے لیے تیار نہیں، این اے 131 کی ری کاؤنٹنگ سے بھاگ گئے ہیں، ریٹرننگ افسر سے سپریم کورٹ تک کوشش کی گئی کہ تھیلے نہ کھلیں، این اے 131 کے اگر تھیلے

کھل جاتے تو عمران خان کی اصلیت ظاہر ہوجاتی، عمران خان کی اصلیت یہ ہے کہ انہوں نے الیکشن چوری کیا۔علاوہ ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے آزاد اراکین کو جہاز پر ڈھو ڈھو کر لایا گیا، نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ اور فریب، بہروپ اور ہارس ٹریڈنگ پر ہووہ کیا نیا پاکستان ہوگا؟۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر ہو تو آو حلقہ این اے 125 سے میرے مد مقابل الیکشن لڑو۔

نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے۔عمران نے جہانگیر ترین کا کھایا اور انہیں ہی قربانی کا بکرا بنا دیا۔بد زبانی نہیں کرنا چاہتے مگر جھوٹ بولو گے تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ اوکاڑہ کے جلسے میں تقریر پر رد عمل میں سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ کا بےحد احترام کرتے ہیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پر تنقید ہو گی۔بلا جواز الزامات کا جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران شعبدہ بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈا پر بے شرمی کی حد تک یقین رکھتے ہیں۔دوسروں کو گالیاں دینے والا خود سر سے پاوں تک گالی

ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی طاقتوں کا شدید دباو مسترد کر کے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا۔نواز شریف نے استقلال سے مشرف دور میں 17 ماہ جیل کاٹی۔عمران 5 دن جیل نہیں کاٹ سکے۔ نواز شریف نے خطرات کے باوجودعدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی۔عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپا رہا۔انہوںنے کہا کہ عمران نے ٹھیک کہا کہ گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لئے وہ ک تحریک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔نوازشریف اور عمران کا واقعی کوئی موازنہ نہیں۔نواز شریف قوم کے لئے عمران اپنی ذات کے لئے سوچتے ہیں۔نواز شریف نہایت مہذب جبکہ عمران نہایت بدتمیز ہیں۔ لندن کا ایک فلیٹ بیچ کر بنی گالا میں کئی سو کنال کا محل بنانے کا جادو صرف عمران کے پاس ہے۔(ف،م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.