”شیریں مزاری تو وہ میزائل ہے جو۔۔۔“ سردار ایاز صادق نے پہلے خطاب میں ہی شیریں مزاری سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی ہنسی نہ روک سکے، جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد آج اسد قیصر قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔

اسد قیصر نے سپیکر کے عہدے کا حلف اٹھایا اور سپیکر کی کرسی پر براجمان ہو کر اجلاس کو آگے بڑھایا جس کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن اسمبلی کے طور پر اپنا پہلا خطاب کیا جس دوران انہوں نے شیریں مزاری سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا اور شیریں مزاری بھی اپنی ہنسی نہ روک پائیں جبکہ عمران خان بھی اپنی نشست پر بیٹھے مسکراتے رہے۔

سابق سپیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیریں مزاری حکومت میں نہیں اپوزیشن بینچ پر بہتر کردار ادا کر سکتی ہیں جبکہ وہ حکومت میں رہ ہی نہیں سکتیں اور اپوزیشن ہی کریں گی کیونکہ وہ ایک ایسا ’ان گائیڈڈ“ میزائل ہے جو گھوم پھر کر اپنے اوپر گرے گی۔ ایاز صادق کی جانب سے ایسا کہے جانے پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا اور احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی تلخی بھی رفوچکر ہو گئی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.