خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کی رہائی پر اظہار تشکر کیا تو معروف تجزیہ کارحامد میر بھی میدان میں آ گئے ،ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزائیں معطل کردیں اور انھیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ،نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد

صفدرکی رہائی پر ن لیگی کارکن جشن منا رہے ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی پر کی جانے والی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی حامد میر نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار بھی حیران رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد سینیٹر چوہدری تنویر نے تینوں سیاسی قیدیوں کے ضمانتی مچلکے ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جمع کرائے جس کے بعد روبکار جاری کیا گیا اور تینوں قیدیوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ،نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکی رہائی پر ملک کے مختلف حصوں میں

ن لیگی کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ مسلم لیگی رہنما بھی اپنے قائد کی رہائی پر خوشی کا اظہا کر رہے ہیں ۔سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر نواز شریف کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ’’جناب جسٹس اطہر من للّٰہ اور جناب جسٹس حسن اورنگ زیب کے عادلانہ فیصلہ نے انصاف کا بول بالا کیا ہے، جزاک اللّٰہ خیر‘‘ جس پر معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی حامد میر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’دونوں معزز جج صاحبان لوہے کے چنے ثابت ہوئے دونوں کی ثابت قدمی اور دیانت کو سلام‘‘۔

News 1537371636 4915

News 1537371625 8774
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.