’’کل میرے والد سے ملنے کے لئے جیل میں کوئی نہ آئے ‘‘مریم نواز نے پیغام جاری کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعرات کے روز کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سے ملنے والوں کو آنے سے روک دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے مریم نواز نے نے میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ملاقاتیوں کو کل ملنے سے منع کر دیا ہے۔مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ طبیعت ناسازہونےکےباعث کل میاں نوازشریف کسی سے ملاقات نہیں کرپائیں گے، اللہ پاک میاں نوازشریف کولمبی زندگی اور اچھی صحت عطا فرمائے، ہم سب کو ان کی ضرورت ہے،پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے ،اس روز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کارکنوں کی بھی ایک بڑی تعداد اپنے قائد سے ملنے کے لئے جیل آتی ہے تاہم نواز شریف سے ملاقات پہلے سے طے شدہ لسٹ کے مطابق ہی ہوتی ہے ۔

News 1553095255 1381
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.