”پاکستان میں زیادہ بارشیں اور برفباری کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے “تقریب سے خطاب کے دوران زرتاج گل کا حیران کن بیان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ملک میں زیادہ بارشوں اور برفباری کا کریڈٹ وزیر اعظم کو دے دیا ۔

دو روز قبل زرتاج گل نے شجرکاری مہم سے متعلق تقریب میں شرکت کی جہاں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ آپ دیکھ رہیں ،اتنی زیادہ بارشیں اور برفباری پاکستان میں کبھی نہیں ہوئی جتنی اس بار ہوئی ہے ،اس کا کریڈٹ میں اپنے آپ کو نہیں دے رہی ۔انہوں نے کہا سوشل میڈ یا پر اس کا کریڈٹ مجھے دیا جا رہا ہے لیکن زیاد بارشوں اور برفباری کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے ۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ اگر حکمران اچھے آجائیں تو ملک میں بارشیں زیادہ اچھی ہو جاتی ہے ۔

یاد رہے کہ ملک میں بارش اور برفباری نے پچھلے ریکارڈ توڑے تو سوشل میڈیا صارفین نے ازراہ مذاق زرتاج گل کو کریڈٹ دے ڈالا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی ایسا ہوا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.